بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائیگا: رانا اسحاق
پتوکی (نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے امیدوار عوام رابطہ مہم شروع کر دے تاکہ انتخابات میں فتح کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی رانا اسحاق خاں نے امیدوار برائے کونسلر شاہد قیوم ٹیپو کی قیاد ت میں ملنے والے 20 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت سے حصہ لیا جائے گا۔ ہمارے امیدوار کونسلر اور چیئرمین منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار عوامی حمایت کھو چکے ہیں اور عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔ امیدوار برائے کونسلر شاہد قیوم ٹیپو نے قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں کو بھیڈیاں، عباس پارک، محلہ رضائے مصطفی اور محلہ احمد نگر کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔ اس موقع پر تنویر اسلم خاں، آصف سعید، ندیم رضا، سید نسیم کشمیری، شیخ فاروق، ارشد گولڈن، اجمل صدیقی، محمد آصف، تنویر چوہدری، محمد اقبال، شیخ شکیل، شیخ ظفر، علی ارشد اور دیگر موجود تھے۔