• news

’’اسلام قربانی اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے‘‘

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) سماجی و سیاسی شخصیت عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ بے لوث خدمت خلق کے مشن پر خلوص نیت سے کاربند ہیں ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے علاقہ اور یہاں کے عوام کیلئے خدمت سرانجام دے سکیں ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں آپس کدورتوں اور نفرتوں کو پس پست ڈال کر آپس میں پیار محبت بھائی چارہ ایثار و قربانی کے جذبے کو پروان چڑھانے کی تلقین اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران ڈوگر نے کہا کہ خدمت انسانیت ایک ایسی عبادت ہے جس سے دل کو حقیقی تسکین ملتی ہے اور ہم عوامی خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن