طالبان سے مذاکرات: حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے: احتجاج اور شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ رانا ثناء
لاہور (این این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مکمل شفاف ہونگے ہارنے والوں نے ہمیشہ دھاندلی کا شور مچایا ہے۔ حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے قومی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کا بھی ہاتھ ہے اور (ن) لیگ کی حکمت ایسی طاقتوں کو بے نقاب کریگی۔ پنجاب حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلیء مکمل طور پر تیار ہے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونگے جہاں تک شور مچانے والوں کا تعلق ہے تو انتخابات میں ہارنے والے ہمیشہ شور مچاتے ہیں اور آئندہ بھی مچاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کا بھی ہاتھ ہے اور وزیراعظم نواز شریف درست کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والی قوتوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دی جاچکی ہے اس لئے اب تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو احتجاج اور شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔