عمران خان اور بلاول بیان بازی کر کے عوام کو بے وقوف نہ بنائیں: شیخ رشید
عمران خان اور بلاول بیان بازی کر کے عوام کو بے وقوف نہ بنائیں: شیخ رشید
لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل پر سوچنے کی ضرورت ہے نہ کہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف رہیں۔ اس وقت پورے ملک کا ایک جیسا حال ہے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے حکومت کو اپنے ہونے کا احساس دلانا ہو گا۔ بلاول بھٹو اور عمران خان قوم کے ساتھ مسلسل مذاق کر رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کا جو بھی جھگڑا ہے آپس میں حل کریں یوں بیان بازی سے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں اب ملک اس بات کا متحمل نہیں ہے کہ بیان بازی سے وقت گزار دیا جائے جو بھی حکومت منتخب ہو کر جس صوبے میں آئی ہے اسے کام کر کے دکھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اب پاکستان مزید بدتری کی طرف جا رہا ہے۔
شیخ رشید