• news

شمالی وزیرستان : چیک پوسٹ پر حملہ‘ بارودی سرنگ دھماکے‘ اہلکار جاں بحق پانچ زخمی‘ کرفیو 34 گرفتار

شمالی وزیرستان : چیک پوسٹ پر حملہ‘ بارودی سرنگ دھماکے‘ اہلکار جاں بحق پانچ زخمی‘ کرفیو 34 گرفتار

میرانشاہ (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی+ نامہ نگار) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ قبل ازیں بارودی سرنگ کے 2دھماکوں میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے، 2مقامات پر نصب بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں۔ صبح 10 بجے سکیورٹی فورسز کا قافلہ میران شاہ سے بنوں جا رہا تھا کہ جونہی دو کلو میٹر دور چشمہ پل کے قریب پہنچا تو سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب اچانک دھماکہ سے پھٹ گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کیا، 34افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح تحصیل میرعلی کے علاقہ تپسی آدہ کے قریب سکیورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ میران شاہ میر علی روڈ پر فورسز نے روڈ پر نصب شدہ ریموٹ بم کو ناکارہ بنا کر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تمام اہم مین شاہراہوں پر ٹریفک بند رہی۔
شمالی وزیر ستان حملہ

ای پیپر-دی نیشن