عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی انسداد پولیو مہم کو غیر تسلی بخش قراردیدیا
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی انسداد پولیو مہم کو غیر تسلی بخش قراردیدیا
اسلام آباد (اے پی اے ) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی انسداد پولیو مہم کے مجموعی معےار کو غےر تسلی بخش قرار د یدیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی جانب سے منعقدہ سروے کے مطابق پولیو مہم کی کوریج صرف 48 فیصد رہی، سروے کے نتائج کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرےن کی زےر نگرانی اےک ماہ قبل 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہونیوالی قومی انسداد پولیو مہم کے معےار کو جانچنے کےلئے تکنےکی بنےادوں پر خصوصی سروے کےا گےا۔ 5 سے 8 اکتوبر تک منعقد ہونیوالے لاٹ کوالٹی اشورنس سےمپلنگ نامی سروے کے نتائج کے مطابق پولیو مہم کی کورےج کا مجموعی معےار نصف سے بھی کم ےعنی صرف 48 فےصد رہا۔ سروے کیلئے ملک کے چاروں صوبوں سمےت فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کے مختلف حصوں سے بچوں کے200 گروپس منتخب کئے گئے تھے ۔سروے کے نتائج کے مطابق 97 گروپوں کو کامےاب ،71 کو جزوی کامےاب جبکہ32 کو ناکام قرار دےا گےا ۔ ذرائع کے مطابق لاٹ کوالٹی اشورنس سےمپلنگ سروے دنےا بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ ممالک میں پولیو مہم کی کورےج کا معےار جانچنے کیلئے کےے جاتے ہےں۔
عالمی ادارہ صحت