• news

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے لٹر تک کمی متوقع

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے لٹر تک کمی متوقع

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی طرف سے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے پچاس پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پٹرول 3روپے اور مٹی کا تیل ایک روپے 20پیسے فی لٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔ مہنگائی کے طوفان میں امید کی کرن یہ ہے کہ پٹرول کے نرخ 5ماہ میں 15روپے بڑھنے کے بعد 3 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کا بھاو¿ گرنے کی بدولت پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے۔ پٹرول 3 روپے، ہائی اوکٹین 3روپے 50پیسے، مٹی کا تیل 1روپیہ 20پیسے، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 50پیسے فی لٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔ 29 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں رد وبدل کی سمری کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 31 اکتوبر کو منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات / قیمتیں کم

ای پیپر-دی نیشن