• news

پنجاب ویمن چیس چیمپئن شپ نمیکا اسلم نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسری پنجاب ویمن چیس چیمپئن شپ نمیکا اسلم نے جیت لی جبکہ نیشنل چیمپئن شپ کیلئے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹاﺅن شپ میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے چوبیس بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن کے مابین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، فائنل مقابلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والی نمکیا اسلم اور عروج سعید مد مقابل ہوئیں، دونوں خواتین چیس پلیئرز نے ایک دوسرے کیخلاف خوب داﺅ آزمائے اور نمکیا اسلم نے آدھے پوائنٹ کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔۔ انہوں نے عروج سعید کو چار کے مقابلے میں ساڑھے چار پوائنٹ سے شکست دی۔ اس موقع پر پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں نمیکا اسلم،عروج سعید،مہک گل، زرتاج سعید اورعمبر ہاشم شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن