• news

پی سی بی :سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونیوالوں کو سفارش کی تلاش

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں سفارشی اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد نے اپنی نوکریاں بچانے کے لیے مسلم لیگ ن کے اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کی سفارشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشن میں وفاقی وزارت سپورٹس میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری امیر طارق زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سیکرٹری مقرر کر کے انہیں ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ بورڈ پر مالی بوجھ بننے والے سیاسی اور سفارشی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد کی فہرست تیار کرئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی سی بی نے 50 سے 60 افراد کی فہرست تیار کر کے بورڈ کے پیٹرن انچیف میاں نواز شریف کو بھجوا دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن