• news

جرنلسٹس کالونی ہربنس اور لیسکو

مکرمی! لیسکو خصوصی طور پر مہربان ہے کالونی میں بجلی سولہ سولہ گھنٹے مسلسل غائب رہتی ہے۔ سولہ گھنٹے کے بعد آنے والی بجلی ہر دو چار یا پانچ منٹ بعد پھر چلی جاتی ہے۔ اس صورتحال سے کالونی کے مکین سخت پریشان ہیں اور وہ گھر بیچ کر کسی دوسری جگہ منتقل ہو جانے کی سوچنے لگے ہیں۔ اس معاملے میں جب لیسکو حکام سے بات کی جائے تو وہ کہتے ہیں جرنلسٹس کالونی ہربنس دیہی آبادی میں شامل ہے لہٰذا اس کے ساتھ  یہی کچھ ہوتا رہے گا۔ لیسکو کی طرف کالونی پر دوسرا ڈرون حملہ کچھ اس طرح سے کیا جا رہا ہے کہ بل اس وقت مکینوں کو تھمائے جاتے ہیں جب ان کی ادائیگی کی ڈیڈ لائن بھی صرف ایک ہی دن باقی رہ جاتا ہے۔ لیسکو والے یا بل تقسیم کرنے والے بارہا اپیل کے باوجود اس پر کان نہیں دھر رہے۔ ہماری لیسکو سے التماس ہے کہ وہ ہمارے ساتھ انسان دشمنی کا رویہ فوری طور پر ترک کر دیں۔(رہائشی پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی)

ای پیپر-دی نیشن