• news

ڈرون حملوں پر ایمنسٹی کی رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا وہ درست نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

لندن/ اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ، پاکستان اورامریکہ کے تعلقات نشیب و فراز کا شکار رہے‘ وزیراعظم کا امریکہ میں  جوش  وخروش سے استقبال کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کو  اپنے ایک انٹرویو میں اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے   قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن اب پچھلے دو برسوں سے تعلقات نشیب و فراز کا شکار تھے۔ پاکستان کو ایک ایسی لیڈر شپ کی ضرورت تھی جو تعلقات  میں بہتری لائے اور امریکہ جاکر تمام معاملات کو حل کرے اور جس کی بات امریکہ بھی سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جس طرح امریکہ میں خوش آمدید کہا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نے وزیراعظم کی باتوں کو نہایت سنجیدگی سے لیا   اور وزیراعظم نے بھی ڈرون حملوں سمیت تمام مسائل کو انکے سامنے رکھا ہے۔ اعزاز چودھری  نے کہا کہ ہم نے  ڈرون حملوں کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ کو نہیں مانا کیونکہ اس رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ درست نہیں۔  

ای پیپر-دی نیشن