• news
  • image

امریکہ 10 سال سے انجیلا مرکل کی جاسوسی کر رہا تھا‘ اوباما نے نہیں روکا : جرمن جریدہ

امریکہ 10 سال سے انجیلا مرکل کی جاسوسی کر رہا تھا‘ اوباما نے نہیں روکا : جرمن جریدہ

برلن(اے پی اے +بی بی سی ڈاٹ کام)جرمنی کے جریدے ڈا شپیگل کے مطابق امریکہ گزشتہ دس برس سے زائد عرصے سے جرمنی کی چانسلرانجیلا مرکل کے موبائل فون کی نگرانی کر رہا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق 2010ءمیں امریکی صدر باراک اوباما اس جاسوسی کے باے میں بتایا گیا لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام رہے۔ڈا شپیگل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی وہ دستاویزات دیکھی ہیں جس میں 2002ءمیںانجیلا مرکل کا موبائل فون نمبر موجود تھا جبکہ وہ تین برس بعد جرمنی کی چانسلر بنی تھیں۔انجیلا مرکل کے موبائل فون کی جاسوسی 2013ءمیں بھی جاری ہے۔ دستاویزات میں یہ بات واضح نہیں کہ چانسلر انجیلا مرکل کے موبائل کی جاسوسی کی نوعیت کیا تھی۔جریدے کے مطابق مثال کے طور پر یہ ممکن ہے کہ چانسلرانجیلا مرکل کی بات چیت ریکارڈ کی جا رہی ہو یا پھر ان کے تعلقات کے بارے میں جانا جا رہا ہو۔دوسری جانب اخبار سنڈے بلڈ نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کیتھ الیگزینڈر نے 2010ءمیں بذاتِ خود صدر اوباما کوانجیلا مرکل کی جاسوسی کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔جرمنی کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ انٹیلی جنس کے اعلیٰ عہدیداران کو عنقریب واشنگٹن بھیجیں گے تاکہ جاسوسی کے الزامات کی تفتیش کو جلدی کرانے پر زور دیا جاسکے۔ اخبار نے این ایس اے کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ صدر اوباما نے جاسوسی کی اس کارروائی کو روکنے کے بجائے اسے جاری رہنے دیا۔جرمنی کے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ اگر جاسوسی کی اس کارروائی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ غیر قانونی عمل تصور ہوگا۔ڈا شپیگل نے این ایس اے کی جانب سے یورپی حکومتوں کی جاسوسی کے بارے میں بھی مزید تفصیلات شائع کی ہیں۔جریدے کے مطابق برلن میں امریکی سفارت خانے میں سپیشل کلیکشن سروسز نامی ایک یونٹ ہے جو مواصلات کی جاسوسی کرتا ہے۔ اسی قسم کے یونٹ دنیا بھر کے اسّی ممالک میں موجود ہیں جن میں سے انیس یورپی ممالک میں ہیں۔دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر امریکی سفارتخانوں میں ان یونٹس کی موجودگی کی خبر عام ہوتی ہے تو امریکہ کے غیر ملکی حکومتوں سے تعلقات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
جرمن جریدہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن