پاکستان کا بھارتی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
پاکستان کا بھارتی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
امرتسر (آن لائن) پاکستان نے بھارتی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے پا کستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستانی جوڈیشل کمشن کے ممبران نے بھارتی شہر امرتسر کی جیل کے قیدیوں سے ملاقات کے بعد کیا۔دو ججوں پر مشتمل کمشن نے جیل میں 57 پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی حکام بھی موجود تھے۔ جسٹس میاں محمد اجمل نے بھارتی حکام سے سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل کی۔