کراچی میں بعض سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز موجود ہیں: احمد چنائے
کراچی میں بعض سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز موجود ہیں: احمد چنائے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سی پی ایل سی کراچی احمد چنائے نے کہا ہے میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، کراچی میں خرابی کی تمام ذمہ داری سیاسی جماعتوں پر عائد نہیں کی جا سکتی۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بعض سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ہیں، کراچی میں بھارت سمیت دنیا بھر کا اسلحہ موجود ہے، بارڈرز پر موجود سکیورٹی فورسز جواب دیں، اسلحہ کیسے شہر میں داخل ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا بزنس کمیونٹی تحفظ پر اربوں خرچ کرنے کو تیار ہے۔تاہمسیاسی جماعتوں نے مسلح ونگز کی تردید کی ہے۔
احمد چنائے