فضل الرحمن نوازشریف کے ”پی آر او“ نہ بنیں: وزیر اطلاعات خیبر پی کے
فضل الرحمن نوازشریف کے ”پی آر او“ نہ بنیں: وزیر اطلاعات خیبر پی کے
پشاور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اب تک صوبائی حکومت کے تین ممبران قربانی دے چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے ابھی تک کوئی قربانی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انکو حق نمائندگی دی ہی نہیں اسلئے اس کو تشویش اور فکرمند نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ وہ مرکز اور نوازشریف کے پی آر او نہ بنے اور ان کی زبان نہ بولے ، انکی حمایت اس حد تک نہ کرے بلکہ صوبے اور اپنے لوگوں کے مفاد کو دیکھیں۔
وزیر اطلاعات خیبر پی کے