• news

مظفر گڑھ : ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق

مظفر گڑھ : ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق

مظفرگڑھ (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) خان گڑھ سے چھ کلو میٹر دور بستی درگوکے مقام پر تیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل سوار 7 افرادکوکچل ڈالاجس کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ نواحی علاقہ جھوک بھڈکا رہائشی محمد اکبر اپنی بیوی رخسانہ ،دو بچوں اڑھائی سالہ بیٹے حماد اور ڈیڑھ سالہ بچی فاطمہ بی بی کے ہمراہ ایک بارات میں شمولیت کے بعد واپس گھرکی جانب آرہے تھے کہ گورنمنٹ ہائی سکول بستی درگو کے قریب ایک موڑ پر اچانک دوسرے موٹرسائیکل سوار خورشید سکنہ مظفرگڑھ اور اس کی بیوی سے ٹکرا گئے اور سڑک پر گر پڑے اس دوران عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے انہیں کچل ڈالا۔

5 جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن