• news

بے نظیر بھٹو قتل کیس: جاں بحق ہونیوالے افراد کا پوسٹمارٹم کرنیوالے 3 ڈاکٹر کل دوبارہ بیان ریکارڈ کرائیں گے

بے نظیر بھٹو قتل کیس: جاں بحق ہونیوالے افراد کا پوسٹمارٹم کرنیوالے 3 ڈاکٹر کل دوبارہ بیان ریکارڈ کرائیں گے

راولپنڈی (اے پی پی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بے نظیر بھٹو کیس کے ازسرنو شروع ہونیوالے ٹرائل کیلئے کل سانحہ لیاقت باغ میں جاںبحق ہونیوالوں کا پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد دینے والی ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 ڈاکٹروں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کریگی۔ ایف آئی اے 27 دسمبر 2007ءکے خودکش حملے کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کی ایم ایل آر اور ہسپتال رپورٹس (اصل ریکارڈ) بھی عدالت میں پیش کریں گے۔
بے نظیر/قتل کیس

ای پیپر-دی نیشن