امریکہ کو افغانستان میں مجاہدین سے شکست ہو چکی ہے: اسلم بیگ
امریکہ کو افغانستان میں مجاہدین سے شکست ہو چکی ہے: اسلم بیگ
لاہور (آئی اےن پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے امریکہ کو افغانستان مےں مجاہدین سے شکست ہو چکی ہے‘ بھارت کشمےرےوں کی آواز کو دبا نہےں سکتا‘ اب اےک بار پھر کشمیر میںآزادی کی تحرےک مزےد تیز ہوگی‘ بھارتی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں‘ امر ےکہ بھی بھارت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے اور اسکو خطے مےں تھانےدار بنانا چاہتا ہے۔اب پھر کشمیر میں تحریک آزادی تیز ہوگی۔ اےک انٹروےو مےں ان کا کہنا تھا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور پاکستان کے شہریوں اور رینجرز و پاک فوج کے جوانوں کی بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونیوالی شہادتوں پر پاکستان کو بھارت کو سخت جواب دےنا ہوگا۔
اسلم بیگ