اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش، ژالہ باری، ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش، ژالہ باری، ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے۔ درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، اتوار کو نماز فجر کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم میں ٹھنڈک ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
بارش/ ٹھنڈ