• news

چنیوٹ کا رہائشی ملتان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک

چنیوٹ کا رہائشی ملتان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک

ملتان (نمائندہ خصوصی) اندرون شہر میں زہریلی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عابد گجر چنیوٹ کا رہائشی تھا اور اس کی شادی کُپ پولیس کے علاقے میں ہوئی تھی۔ عابد گجر نشے کا عادی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں نشہ کرنے کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا ۔جبکہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عابد گجر نے زہریلی شراب پی تھی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر نشتر ہسپتال میں رکھوا دی ہے۔ اس کی عمر 38 سال اور وہ دو بچوں کا باپ تھا۔
زہریلی شراب

ای پیپر-دی نیشن