• news

بھارت کی کاروباری شخصیات کا 30 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بھارت کی کاروباری شخصیات کا 30 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)بھارتی کاروباری شخصیات پر مشتمل 30رکنی وفد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ جس میں آئی ٹی، ٹیلی کام ، فیشن ڈیزائنگ، زراعت، ٹیکسٹائل ، تعلیم وی دیگر شعبوں سے تعلیم رکھنے والی نوجوان کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ واہگہ بارڈر پر اسلام آبادچیمبر کے صدر شعبان خالد نے ینگ انٹرپرینیورز (entreprenreurs)فورم کے ارکان کا استقبال کیا۔شعبان خالد کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں خصوصا تجارت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوںممالک کی نوجوان کاروباری برادری کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور مشترکہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن