• news

بی جے پی کا نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کرنا بچگانہ فیصلہ ہے: نیویارک ٹائمز

بی جے پی کا نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کرنا بچگانہ فیصلہ ہے: نیویارک ٹائمز

نیویارک + ممبئی (اے پی اے) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کو بچگانہ قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث مودی پاکستان سے کبھی بھی اچھے تعلقات قائم نہیں کر سکتا چنانچہ بی جے پی کو اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ نیویارک ٹائمز کے لکھے گئے اداریے کی مزید تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے ایسی کسی قابلیت کا مظاہرہ نہیں کیا کہ وہ حزب مخالف کی جماعتوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، یا وہ اختلافِ رائے کو برداشت کرسکتے ہیں۔ ہندوستان میں بہت سے مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں، یہاں ایک درجن سے زیادہ اہم زبانیں بولی جاتی ہیں اور بہت بڑی تعداد میں نسلی گروپ موجود ہیں۔ نریندر مودی اگر اسی طرح خوف اور نفرت کی ترغیب دیتے رہے تو ان سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ مو¿ثر طریقے سے ہندوستان کی قیادت کر پائیں گے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس بات پر دو رائے نہیں کانگریس پارٹی حالیہ سالوں میں ہونے والی اقتصادی ترقی سے انفرانسٹرکچر، تعلیم اور عوامی اداروں میں سرمایہ کاری کے ذریعے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے اور اگلے انتخابات میں نہرو گاندھی خاندان کے ناتجربہ کار فرزند کی قیادت میں حصہ لے گی لیکن مودی کی ہندو قوم پرستی کی کرختگی، عوام کے ساتھ ظلم کو ایندھن فراہم کر دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن