• news

ججز نظرثانی کیس: 9 سال برسراقتدار رہنے والے مشرف 6 گھنٹے عدالت کے روبرو کھڑے رہے‘ وکیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

ججز نظرثانی کیس: 9 سال برسراقتدار رہنے والے مشرف 6 گھنٹے عدالت کے روبرو کھڑے رہے‘ وکیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نو سال تک اقتدار میں رہنے والے سابق صدر پرویز مشرف 6 گھنٹے عدالت کے روبرو کھڑے رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ججز نظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کے فارم ہا¶س پر کی۔ اس موقع پر دو وکلا اور ایک پولیس اہلکار کا بیان قلمبند کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کردی۔ خصوصی عدالت نے سماعت چک شہزاد فارم ہاﺅس سب جیل میں کی جن میں دو وکلاءاور ایک سرکاری گواہ پولیس اہلکار شامل تھا۔ ملزم کے ایک کونسل محمد صفدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے محمد صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کردی۔ خصوصی عدالت نے سماعت چک شہزاد فارم ہاﺅس سب جیل میں کی جن میں دو وکلاءاور ایک سرکاری گواہ پولیس اہلکار شامل تھا۔ ملزم کے ایک کونسل محمد صفدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے محمد صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن