• news

کرغزستان، تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان افغانستان برآمد کی جائیگی

کرغزستان، تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان افغانستان برآمد کی جائیگی

اسلام آباد (آئی این پی) کرغزستان اور تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد کی جائیگی جس کیلئے روس 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری پر تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس 50 کروڑ ڈالر کے بدلے ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا ٹھیکہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان نے پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے تاہم کرغیزستان، تاجکستان اور افغانستان نے روسی پیشکش پر کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق روس پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے اور گیس پائپ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے کافی سرگرم ہے۔ ادھر عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب پر ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن