• news

ڈرون حملے: غیر سرکاری تنظیم کا مشرف، گیلانی کیخلاف مقدمہ کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

ڈرون حملے: غیر سرکاری تنظیم کا مشرف، گیلانی کیخلاف مقدمہ کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈرون حملوں کیخلاف جدوجہد کرنیوالی تنظیم فاﺅنڈیشن فار فنڈامینٹل رائٹس نے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف پاکستان سے غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ پٹیشن ایک دو روز میں دائر کی جائیگی۔ ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق کیس ثابت ہونے پر پرویز مشرف اور یوسف گیلانی کو عمرقید یا سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔ ممکنہ کیس کی صورت میں سابق صدر ایک اور کیس میں پھنس جائیں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق فاﺅنڈیشن فار فنڈامینٹل رائٹس کی تیار کردہ پٹیشن میں ملکی و غیر ملکی مختلف ثبوت لف کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ مشرف اور گیلانی ڈرون حملے کروانے میں امریکہ کی معاونت کرتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے دستاویزات موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن