• news

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے 2 رکنی بنچ تشکیل دینے کی سفارش

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے 2 رکنی بنچ تشکیل دینے کی سفارش

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ہے۔ جسٹس فاروق شاہ نے درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر کو بھیج دی۔ جسٹس فاروق شاہ کا کہنا ہے کہ بنچ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ کرے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کا پشاور میں ججز کے بارے میں بیان توہین عدالت کے مترادف تھا۔ وزیراعظم کے خلاف محمود اختر نقوی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ججوں کو خوفزدہ قرار دے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل62/63پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید فاروق شاہ کے سامنے سماعت کے لئے آئی تو انہوں نے درخواست چیف جسٹس مقبول باقر کو ریفر کر دی اور سفارش کی ہے کہ درخواست دو رکنی بینچ میں زیرسماعت لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن