• news

چک امرو: شکرگڑھ سیکٹر کے قریب بھارتی ہیلی کاپٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا

چک امرو: شکرگڑھ سیکٹر کے قریب بھارتی ہیلی کاپٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا

چک امرو (نامہ نگار) بھارتی ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا لاما چیتا بھارتی ہیلی کاپٹر شکر گڑھ سیکٹر کے قریب سے چکرکاٹ کر گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ہیلی کاپٹر لاما چیتا بھارتی چیک پوسٹ تاش پور سے پاکستانی چیک پوسٹ عنایت پور شکر گڑھ سیکٹر کی طرف سے چکر کاٹ کرگیا ہیلی کاپٹر 1500 فٹ اونچائی پر پرواز کر رہا تھا جو دن تقریباً پونے دو بجے بین الاقوامی قوانین کی خلاف کرتے ہوئے 700 میٹر آگے نکل آیا۔

ای پیپر-دی نیشن