کیسکو میں پرویز اشرف دور کی بھرتیاں، نیب نے انکوائری شروع کر دی
کیسکو میں پرویز اشرف دور کی بھرتیاں، نیب نے انکوائری شروع کر دی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نیب بلوچستان نے کیسکو میں ہونیوالی بھرتیوں کی انکوائری شروع کردی۔ اعلامیہ کے مطابق کیسکو میں گریڈ 1 سے 15 تک آسامیوں پر بھرتیوں کیخلاف سنگین الزامات ہیں جن کے تحت سیاسی بنیادوں پر کی گئیں۔ انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب سے حاصل کی گئی ہے۔ بھرتیاں سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کے دور میں ہوئیں۔ کیسکو میں بھرتیوں کی انکوائری کی ہدایت بلوچستان ہائیکورٹ نے دی۔