مقبوضہ کشمیر: چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
مقبوضہ کشمیر: چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے طویل عرصے سے چھٹی نہ ملنے پر شدید ذہنی دباﺅ میں مبتلا ہو کر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریوندر پرساد نے ضلع پلوامہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔