• news

چودھری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر، رانا محمد سرور سیکرٹری منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق ہاؤس نے متفقہ طور پر چودھری شجاعت حسین کو فیڈریشن کا صدر، رانا محمد سرور کو سیکرٹری جنرل جبکہ اختر عباس خواجہ کو خزانچی، ماجد ستی کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ جنرل کونسل اجلاس میں چاروں صوبائی ایسوسی ایشن کے علاوہ آرمی، ائرفورس، نیوی، ایچ ای سی، ریلوے، واپڈا، امپائرز ایسوسی ایشن، اسلام آباد ایسوسی ایشن، گلگت اور آزادکشمیر کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔  اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے نمائندے فردین بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن