• news

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

میرپور(اے پی پی) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم مشفق الرحیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد اللہ، شکیب الحسن، عبدالرزاق، انعام الحق، تمیم اقبال، ناصر حسین،  سوہاگ غازی، روبل حسین، مومن الحق، نعیم اسلام، مشرفی مرتضی، شفیع الاسلام، ضیاء الرحمان اور شمس الرحمان  شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، اینٹن ڈیوچ، گرانٹ ایلیٹ، ٹام لیتھم، مچل میک کلینگن، نیتھن میک کلم، کائل ملز، ایڈم میلائن، کولن منرو، جیمز نیشم، ہمیش ردرفورڈ، ٹم سودی، روس ٹیلر اور کین ولیمسن شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 31 اکتوبر کو میرپور جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو فتح اللہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن