کامیابی رسول اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہے: منسوب رحیمی
لاہور (پ ر)جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ کے زیر اہتمام جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ کامیابی اللہ کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہے جو اس ر استے پر چلتا ہے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جاتا ہے جو شخص یہ راستے چھوڑ دے اس کیلئے دونوں مہمانوں میں ناکامی ہے۔ اسلام ہدایت کا ابدی پیغام ہے۔ سلامتی کے دین نے انسانوں کو وہ حقوق دیئے ہیں کہ جن کا پہلے تصور بھی نہ تھا۔ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ اسلام میں جس قدر زور حقوق العباد پر دیا گیا ہے کسی اور مذہب میں اس کا عشر وعشیر بھی نہیں ہے جو لوگ آج انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں انہیں قرآن پاک کامطالعہ کرنا اور نبی اکرم کی سیرت سے سیکھنا چاہئے۔ رسول کریم معلم اخلاق تھے آپ نے دشمنوں سے بھی وہ سلوک کیا جس پر انسانیت کو ناز ہے۔