• news

پاک آرمی کی جانب سے 11 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بلوچستان روانہ کر دیا گیا

لاہور(پ ر)پاک آرمی لاہورگریژن کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کے لئے 11ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ امدادی سامان لے کرفورٹریس اسٹیڈیم سے روانہ ہوا۔اس موقع پرکمانڈر لاجسٹکس لاہور کور بریگیڈئیر مظہر کیانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور گیریژن کی طرف سے قائم امدادی کیمپوں میں اب تک 500ٹن سامان اور ایک کروڑ اَسّی لاکھ نقد اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن