وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے مثبت نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہو جائینگے: شازیہ مبشر
کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ حلقہ اےن اے 129 کی ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لےگ ن کی رہنماشازےہ مبشر اقبال نے وزےر اعظم پاکستان مےاں نواز شرےف کے دورہ امرےکہ کو انتہائی کامےاب قرار دےتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور ڈرون حملوں کو رکوانے کے لےے انہوں واضح اور بھر پور انداز مےں موقف پےش کےا جس کے دوررس نتائج جلد سامنا آنا شروع ہو جائےں گے امرےکی حکومت نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امداد دےنے کا اعلان کر کے پاکستانی عوام کو خوشحالی کا پےغام دےا ہے اس ملکی معشےت مضبوط ہو گی اور مہنگائی کو قابو کرنے مےں مدد ملے گی ان کے مضبوط اور جرا¿تمندانہ موقف اپنانے کی وجہ سے دوسرے ملکوں نے بھی ڈرون حملے فوری بند کرانے کے لئے آواز بلند کی۔