• news

ترک سفیر کا اپنے قومی دن کے استقبالیہ میں اردو میں خطاب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں ترکی کے  نئے سفیر نے گزشتہ روز  ترکی کے قومی دن کے استقبالیہ میں اردو زبان میں خطاب کر کے استقبالیہ کے  حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔ ترکی کے سفیر نے انگریزی زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اب پاکستانی بھائیوں کے  لئے اردو زبان میں  بات کروں گا۔ ترکی کے عوام پاکستانی بھائیوں اور  بہنوں کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ترکی کی آزادی اور نئی مملکت کے  قیام میں کھل کر ترک قوم کی حمایت کی ‘ ہم  پاکستانیوں کی اس حمایت کو فراموش نہیں کر سکتے۔ ترک  سفیر نے  کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات  برادرانہ اور دوستانہ ہیں۔ ترکی اور پاکستان معیشت‘ سیاست‘ دفاع اور دوسرے شعبوں میں گہرا تعاون  موجود ہے۔وفاقی وزیر زاہد حامد نے پاک ترکی تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم نواز شریف نے حال ہی میں ترکی کا دورہ  کیا جس میں انہوں نے ترکی کے وزیراعظم  طیب اردگان اور صدر عبداﷲ گل سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان اور ترکی کے ارکان سٹرٹیجک پارٹنر شپ بڑھ رہی ہے۔ ترک کمپنیاں پاکستان  میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ترک کمپنی نے لاہور میٹرو بس اور  دوسرے منصوبے مکمل کر کے  پاک ترک تعاون کے استحکام کی  بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی میں تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن