• news

ایران میں پاکستانی ناظم الامور کی طلبی، حملہ آور حوالے کرنے کا مطالبہ

 تہران (اے این این)  ایران نے اپنے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں   چند روز قبل دہشت گردوں کے ایک حملے میں 17 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر تہران میں پاکستان کے ناظم الامور سہیل صدیقی کو وزارت خارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا اور   حملے میں ملوث   دہشت گردوں کو  حوالے کرنے کا مطالبہ کیا   جس پر برادر پڑوسی ملک کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر اگر پاکستان میں پائے گئے تو انہیں ایران کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی  ترجمان نے  اپنے ایک بیان میں  دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ بڑا افسوسناک ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا ایران کے نائب وزیر داخلہ عنقریب اسلام آباد جا کر پاکستان کی حکام کے ساتھ اس مسئلے کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے تاکید کی پاکستانی حکومت کو چاہئے وہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کے مطابق دہشت گردوں کوگرفتار کرکے ایران کے حوالے کرے۔ سہیل صدیقی نے کہا اگر یہ ثابت ہو جائے کہ دہشتگرد پاکستان میں ہیں تو دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کے مطابق انہیں ایران کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن