• news

خیبر پی کے میں بلدیاتی اداروں کی مدت 3 سے 4 سال کرنے پر اتفاق

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں بلدیاتی اداروں کی مدت تین سے چار سال کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی زیرصدارت اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ کمیٹی نے مجوزہ بلدیاتی بل کی 123 شقوں کو منظور کر لیا تاہم ویلج کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اعلامیہ کے مطابق بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بل پاس ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ ضلع ناظم اور نائب ناظم کے براہ راست انتخاب پر مجوزہ ترمیم پر بھی ڈیڈلائن برقرار ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر، تین وزراء اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن