امریکہ نے پاکستان کی 12 ارب فوج کالز ریکارڈ کیں: عرب اخبار
دبئی (آئی این پی) امریکہ کی جانب سے جاسوسی کیلئے پاکستان میں فون کالز ٹیپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکہ نے جاسوسی کے پروگرام کے تحت پاکستان کی 12 ارب کالز ٹیپ کیں‘ کس کس کی کالز ریکارڈ ہوئیں کچھ پتہ نہیں‘ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کی اہمیت بہت زیادہ تھی ان کی کالز کا ریکارڈ موصول نہیں ہوا‘ وزارت داخلہ و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وہ وزارتیں ہیں جن سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔ عرب اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے جاسوسی پروگرام کے تحت پاکستان سے 12 ارب کالز ریکارڈ کیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ کالز کہاں سے اور کس کس کی ریکارڈ کی گئیں۔ عرب ٹی وی نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ افغانستان سے 21 ارب فون کالز ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی عرب سے 7 ارب‘ اردن سے ڈیڑھ ارب‘ عراق سے ساڑھے سات ارب‘ بھارت سے ایک ارب جبکہ ایران سے ڈیڑھ ارب سے زائد کالز ریکارڈ کی گئیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے فون کال ریکارڈ کرنے کا راز رچرڈ سنوڈن نے فاش کیا تھا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے کال ٹیپ ہونے کی معلومات فراہم نہیں ہوئی ہیں لیکن خدشہ ہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وہ وزارتیں ہیں جہاں سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔