• news

بنیادی نظریات میں شیعہ سنی اختلاف نہیں کرتے علما محرم میں ہم آہنگی کو فروغ دیں: الطاف حسین

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سب کا اللہ ایک ہے، نبی ایک ہے، کتاب ایک ہے، بنیادی نظریات میں شیعہ اور سنی احتلافات نہیں کرتے، علما کرام محرم سے پہلے ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ کراچی میں لندن سے بذریعہ فون علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا علما متفق ہیں کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں اگر ایسا نہیں ہے تو ہم ایک دوسرے پر حملے کیوں کرتے ہیں؟ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن