اسرائیلی فوج نے حماس کے دس کارکن گرفتار کر لئے: فوجی ترجمان
یروشلم(آن لائن)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے سے انتہا پسند تنظیم حماس کے دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فوج کی خاتون ترجمان کے مطابق ان افراد کو مختلف الزامات کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد پندرہ بتائی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دفاعی فوج نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ پٹی پر کی گئی فضائی کارروائی میں دو پوشیدہ راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا۔