انٹیلی جنس اداروں کی حدود مقرر ہونی چاہئیں: امریکی صدر‘ 19 ممالک کا امریکہ کیخلاف قرارداد مذمت پیش کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (این این آئی+ آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما نے ملک کے خفیہ اداروں کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی حد مقرر ہونی چاہیے۔19 ممالک نے امریکہ کیخلاف قرارداد مذمت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی سربراہ سینیٹر ڈیانا فینسٹن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے دوست ممالک کے رہنماؤں کی جاسوسی کیا جانا صحیح نہیں۔ امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن مائیک راجر سے ملاقات میں یورپین پارلیمنٹ کے وفد میں شامل ٹیریسا بیسرل کا کسی قسم کی جاسوسی برداشت نہیںکی جائیگی۔