• news

’’طویل جنگ ختم‘‘ آسٹریلوی وزیراعظم کا کرسمس سے قبل افغانستان سے فوج واپس بلانے کا اعلان

سڈنی (نوائے و قت نیوز+ اے ایف پی)  آسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان سے اپنی فوج کی واپسی کا اعلان کر دیا اور کہا آسٹریلیا کی طویل ترین جنگ ختم ہو گئی ہے۔  افغانستان کے غیر اعلانیہ  دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تعینات 1500  فوجی کرسمس کی خوشیاں اپنے گھروالوں کے ساتھ منائیں گے۔ انہوں نے آسٹریلوی فوجیوں سے ملاقات  کی۔ ٹونی ایبٹ  نے کہا افغانستان میں 2001ء سے اب تک 40 آسٹریلوی فوجی ہلاک اور 260 زخمی ہوئے۔  ضلع ارزدگان میں اپنے فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فتح ہوئی نہ شکست کہ یہ لمحہ آسٹریلیا کے لئے جہاں شیریں ہے وہاں تلخ بھی ہے۔ ادھر غیرملکی میڈیا نے اقدام کو آسٹریلیا کی شکست قرار دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن