• news

اخوان المسلمون کا ایک اور رہنما گرفتار الازہر یونیورسٹی کے طلبا کا مظاہرہ

قاہرہ (اے ایف پی) مصری فوجی حکام نے معزول صدر مرسی کے حامی اور اخوان المسلمون کے سینئر رہنما عصام ال عیان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی کے طلبا نے گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا عیان کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ وہ وہاں چھپے ہوئے تھے۔ طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں توڑپھوڑ کی اور دیواروں پر حکومت مخالف نعرے بھی لکھ دئیے۔ شرکاءنے جنرل السیسی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن