پنجاب میں 7 افسروں کی تقرری و تبادلہ، نورالامین مینگل ڈی سی او فیصل آباد ہوں گے
پنجاب میں 7 افسروں کی تقرری و تبادلہ، نورالامین مینگل ڈی سی او فیصل آباد ہوں گے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 7 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔تقرری کے منتظر نورالامین مینگل کو ڈی سی او فیصل آباد، عبدالقیوم ڈائریکٹر بزنس سپورٹس پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کو سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ، تنویر یزدانی سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ بہاولپور کو اے سی وہاڑی، عدنان ارشد او ایس ڈی کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ، حافظ عرفان حمید اے سی قائدآباد او ایس ڈی، محمد کریم سیکشن آفیسر جنگلات اے سی قائدآباد، سندس ارشاد کو اے سی کوٹ رادھاکشن لگایا گیا ہے۔
تقرر و تبادلہ