نوازشریف وطن واپسی پر 10دن کے اندر نئے آرمی چیف کی نامزدگی کر دیں گے
نوازشریف وطن واپسی پر 10دن کے اندر نئے آرمی چیف کی نامزدگی کر دیں گے
اسلام آباد(سہیل عبدالناصر) قوی امکان ہے کہ وزیراعظم نوازشریف رواں بیرونی دورے سے وطن واپسی کے بعد دس روز کے اندر نئے آرمی چیف کی نامزدگی کر دیں گے۔ واضح رہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنی توسیع شدہ مدت ملازمت پوری کر کے انتیس نومبر کو منٓصب سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان کے اعلان سے پہلے جنرل کیانی کے مزید توسیع دئیے جانے کی خبریں گرم تھیں۔ایک مستند ذریعہ کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے اور امریکہ و برطانیہ کے دوروں کے بعد قومی سلامتی کو درپیش عصری چیلنجوں اور ان مسائل سے نمٹنے میں فوج کے کردار اور آرمی چیف کی کلیدی حثییت کے بارے میں ان کے تصورات اب خاصے واضح ہو چکے ہیں اور وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔اس ذریعہ کے مطابق فوج کے نئے سربراہ کیلئے اب بھی کوئی افسر سب سے فیورٹ نہیں۔سب سے سینئر لیفٹننٹ جنرل سے لے کر پانچویں نمبر تک کسی بھی افسر کو نیا آرمی چیف بنایا جا سکتا ہے۔
آرمی چیف