• news

واسا نے 2 لاکھ سے زائد ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا

واسا نے 2 لاکھ سے زائد ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا

لاہور (سید عدنان فاروق) شدید مالی بحران کا شکار واسا نے دو لاکھ سے زائد ڈیفالٹرز کے ذمہ سوا تین ارب روپے کے واجبات اور بقایاجات کی وصولی کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا جس کے تحت ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے لاہور کو چھ حصوں میں تقسیم کرکے ڈائریکٹرز کو ذمہ داریاں سونپ دیں گئی ہیں، جبکہ ہر سب ڈویژن کیلئے ایک ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی جائیگی جو روزانہ کی بنیاد پر رواجبات اور بقایاجات کی وصولی کیلئے اقدامات کریگی جبکہ غیرقانونی کنکشنز کا سراغ لگا کر پانی چوروںکیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ آپریشن سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدہ کا فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایم ڈی واسا سید اقتدار شاہ نے 2 لاکھ 5 ہزار 610 واسا ڈیفالٹرز کے ذمہ تین ارب 22 کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار روپے کی وصولی کیلئے 15 نکاتی ماسٹر پلان تیار کرکے نشتر ٹاﺅن، علامہ اقبال، راوی ٹاﺅن، گنج بخش ٹاﺅن اور شالیمار و عزیز بھٹی ٹاﺅن میں متعلقہ ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈائریکٹر ریونیو ریکوری انچارج ہونگے جبکہ نجی رہائشی سکیموں میں وصولی کی ذمہ داری ڈائریکٹر ڈرینج، ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم اور ڈائریکٹر ریونیو کو سونپی گئی ہے۔ ایکشن پلان کے مطابق ہر سب ڈویژن میں متعلقہ ایس ڈی او کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹاسک فورس میں قائم کی جائیگی۔ فوکل پرسن فخر وٹو کو روزانہ رپورٹ کریں گی جو ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی واسا کو رپورٹ پیش کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز ہر سب ڈویژن کے ڈیفالٹرز کی لسٹیں اور بقایاجات کی تفصیلات متعلقہ ڈائریکڑز آپریشن کو فوری فراہم کریں گے۔ ڈائریکٹر ریونیو کی ذمہ داری ہوگی متعلقہ سپیشل مجسٹریٹ/ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے ڈیفالٹرز کے فوری چالان کرکے ڈائریکٹر ریونیو کو رپورٹ کریں گے۔ ریکوری آپریشن میں عدم دلچسپی دکھانے والے ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی بھی کی جائیگی۔
ایکشن پلان

ای پیپر-دی نیشن