اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ‘ شاندار استقبال
اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ‘ شاندار استقبال
غزہ (نوائے وقت نیوز) اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، رملہ پہنچنے پر قیدیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اسرائیل نے معطل امن مذاکرات کی بحالی کے سمجھوتے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اوفر جیل میں قید 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔رہائی کے بعد دو بسیں قیدیوں کو لے کر مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں داخل ہوئیں۔ قیدیوں کے استقبال کے لیے ان کے رشتے داروں اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے آتش بازی اور تالیاں بجا کراپنے پیاروں کوخوش آمدیدکہا، جس کے بعد انھیں رملہ شہر لے جایا گیا جہاں سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، تقریب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی شرکت کی۔
فلسطینی/قیدی