گورنر سندھ نے دبئی میں قیام بڑھا دیا
کراچی( وقائع نگار) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دوبئی میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے ابتدائی پروگرام کے تحت وہ تین روز کے لئے دبئی گئے تھے لیکن وہاں جاکر انہوں نے اپنا قیام بڑھا دیا۔ ان کی غیر موجودگی میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔