• news

فرمان نبویؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہماری نجات ہے:مولانا مرتضی حسین گھلو

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او حاجی عامر حسین ہاشمی کی رہائش پر محفل میلاد منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرتضیٰ حسین گھلو نے کہا ہے کہ فرمان نبویؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہماری نجات ہے، خطیب اہلسنت مولانا مدثر شہزاد قادری نے کہا کہ  حدیث نبویؐ ہے کہ حضرت علیؑ کا چہرہ دیکھنا بھی عبادت ہے، عشق ِ رسولؐ کا تقاضا ہے کہ اہلبیت ؑ اور اصحابؓ سے عقیدت رکھی جائے۔ آخر میں ملک کے نامور قوال استا دکالے خان نے بارگاہ رسالت و امامت میں اپنے نذرانہ عقیدت پیش کئے جبکہ معروف کامیڈین نثار بٹ اور فلمسٹار اظہر رنگیلا، ساجد علی سمیت دیگر فنکار بھی شریک تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن