پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں:میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے برسراقتدار آتے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں، نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم میں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کے بلند بانگ دعوے کئے لیکن اقتدار سنبھالتے ہی ان کی حکومت نے 180کا یو ٹرن لے کر بجٹ 2013میں جی ایس ٹی کی شرح میں ظالمانہ اضافہ کیا، آئی ایم ایف سے اس کی ظالمانہ شرائط پر قرضہ لیا، جس سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے۔ نو از شریف کی حکومت اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں۔